ہمارے بارے میں
تعارف
برنی دواخانہ رجسٹرڈ کراچی پاکستان
حکیم سیدقاسم حسین برنی نے ۲۰۰۰ء میں اعظم طبیہ کالج * حیدرآباد سےفاضل طب والجراحت کی سند حاصل کرنے کے بعد اعظم لیبارٹری میں پیشہ ورانہ مہارت حاصل کر کے کراچی کے علاقہ ملیرکالونی میں ایک چھوٹے سے مطب سے اپنا سفر کا آغاز کیا جہاں والد محترم و شفیق استاد الحاج حافظ قاری حکیم سید ابرار حسین برنی فاضل طب دہلی کی بھرپور معاونت حاصل رہی۔ اور پھر ۲۰۰۵ء میں باقاعدہ *برنی دواخانہ کے نام سے کراچی میں ایک دواخانہ برنی دواخانہ*کی بنیادرکھی جس سے بندگان خدا کی خدمت کا موقعہ ملا. جہاں 20 سال سے ہم خاص جڑی بوٹیوں سے تیار مرکبات کے ذریعے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔ جہاں ہم آپ کے لیے مفید اور بے ضرر ادویات کا استعمال کرتے ہیں اور طبی اصولوں کے مطابق آپ کی صحت کا خیال رکھتے ہیں۔ اب ہم اپنی ادویات کو پورے پاکستان میں بھیج رہے ہیں۔ کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ علاج کیسے کرنا ہے، ہمارا مقصد آپ کی صحت کو بہتر بنانا اور آپ کو خوشگوار زندگی کا راستہ دکھانا ہے اور ساتھ ہم یہ بات بھی آپ کے علم میں لانا ضروری سمجھتے ہیں کہ *برنی دواخانہ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے بعض حاسدین اور ناعاقبت اندیش اپنے تھوڑے سے دنیاوی فائدہ کی خاطر اپنی آخرت تباہ کرتے ہوئے ہمارے دواخانہ کے نام اور ان سے ملتے جلتے نام جعلی ادویات بنارہے ہیں.
خبردار آپ ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں اور، برنی دواخانہ کی ادویات کے اوریجنل مونوگرام اور مکمل جانچ پڑتال کرکے ادویات خریدے.